باجوڑ: باجوڑ آپریشن سے متعلق فتنتہ الخوارج کا ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا جب کہ باجوڑ میں جاری سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کیخلاف فتنتہ الخوراج کے خارجی نور ولی کا اعلامیہ منظر عام پر آگیا۔
ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 18 اگست کو باجوڑ کی عوام کو ہدایات دی تھیں کہ جاری آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو علاقے میں نہ آنے دیں۔
خارجی نور ولی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مقامی کمانڈروں کو باجوڑ چھوڑنے کی اجازت نہیں‘۔
ذرائع نے کہا کہ فتنتہ الخوارج نے اعلامیے میں باجوڑ آپریشنز کو "پاک فوج کا ظلم” قرار دے دیا، فتنتہ الخوارج کا اعلامیہ حقائق سے یکسر مختلف ہے، فتنتہ الخوارج کی جانب سے جاری بیان دراصل اس کی دوغلی پالیسی کا عکاس ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سiکیورٹی فورسز باجوڑ میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز باجوڑ کی عوام، ان کے کاروبار اور ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا رہی ہیں، باجوڑ کے اصل سپوت اس دھرتی کے بیٹے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ غیر ملکی دہشتگرد اور خوارج خود کو علاقے کا محافظ ظاہر کرتے ہیں مگر اصل میں یہ ان کے دشمن ہیں، آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والا خاندان دراصل فتنتہ الخوارج کے ظلم کا نتیجہ ہے، ریاست کیلئے مقامی عوام کی حمایت دیر پا امن کی سب سے بڑی ضمانت ہے اور یہی فتنتہ الخوارج کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا جاری کردہ بیان دراصل اس کی شکست کا عکاس ہے، یہ مقامی آبادی کو دھوکا دے رہے ہیں، باجوڑ کے عوام نے فتنتہ الخوارج کا حقیقی چہرہ پہچان لیا ہے اور ان کے بیانیے کو عوامی سطح پر مسترد کردیا ہے۔
باجوڑ کا مستقبل اب امن، ترقی اور خوشحالی سے وابستہ ہے نہ کہ خونریزی اور دہشتگردی کی واپسی سے، دہشتگردوں کی باجوڑ واپسی کا مطلب مزید تباہ شدہ بازار، برباد گھروں کی داستانیں اور معصوم جانوں کا ضیاع ہوگا۔