جلد امیر بنانے کے لالچ میں نوجوانوں کو لوٹنے والی 46 جوا اور فاریکس ایپس بند

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی سفارش پر پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کر دی۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کر دی گئی، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی اے کوان ایپس کی بندش کےحوالےسےلکھا تھا۔

ترجمان کے مطابق یہ ایپس عوام سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بٹور رہی تھیں، غیرقانونی ایپلی کیشنز میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں۔ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دینے والی ایپس بھی شامل ہیں۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کئی ایپس شہریوں کا پرسنل ڈیٹا اورسم معلومات غیر قانونی طور پر اکٹھی کر رہی تھیں، ان ایپس سے جوئے اور جلد امیر بننے کےلالچ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے