قومی کھیل ہاکی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔۔ وفاقی حکومت نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلٸے گرین سگنل دیدیا۔۔ وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو فنڈنگ کی حامی بھر لی
وزارت خزانہ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرے گی۔۔
10 کروڑ روپے کی گرانٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن خود اکٹھا کرے گی۔۔ پرو لیگ میں شرکت کے حوالے سے آج آخری دن تھا۔۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پاکستان کو دی گٸی ڈیڈ لاٸن آج ختم ہونے سے پہلے ہی حکومت نے لیگ میں شرکت کی اجازت دیدی۔۔
اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ پرو ہاکی میں شرکت کے گرین سگنل پر خوشی ہوئی ہے۔۔حکومت کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔
عماد بٹ نے شکوہ کیا کہ کھلاڑیوں کے ڈیلی الانوسز کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔۔ پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس ابھی وقت ہے ۔۔ پرو لیگ قومی کھیل کے لیے مفید ثابت ہوگی، ایونٹ میں شرکت سے ہاکی کی رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔۔ ہاکی کی ترقی کے لیے صرف حکومتی فنڈز پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ہاکی فیڈریشن کو بھی فنڈز کے لیے عملی اقدامات خود سے اٹھانا ہوں گے۔۔