اسلام آباد : پی ڈی ایم اے نے چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹے میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔
مون سون بارشوں کا تگڑا اسپیل جاری ہے،دریاوں ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دریائے چناب راوی ستلج اوران سےملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے،دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا کےمقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کا بہاؤ 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزاراور اخراج 98 ہزارکیوسک ہے
چشتیاں میں دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی سطع ایک لاکھ چار ہزار چھ سو چونسٹھ کیوسک تک جا پہنچی،کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے،سیلابی پانی سے بستی تگاں سمیت دس سے زائد موضع جات شدید متاثر ہوئے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایک اور مراسلہ موصول
دریائے ستلج ہریکے کےمقام پر8 گھنٹوں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا،دریائے توی جموں کے مقام پر اگلے 8 گھنٹوں میں اونچےدرجے کی سیلابی صورتحال الرٹ جاری کر دیا۔
دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک ، درمیانےدرجے کا سیلاب ہے،دریائے راوی میں شاہدرہ کےمقام پر پانی کا بہاؤ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
چناب خانکی میں پانی کی آمد اکیانوےہزار اوراخراج چوراسی ہزار ہے،ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،پنڈی بھٹیاں کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،زمینی کٹاو کی وجہ سے دو سو سے زائد گھر دریا برد ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ نےانخلا کیلئے رینجرز،فوج اورپولیس کی مددحاصل کرلی،انتظامیہ کی جانب سے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے کی ہدایت کردی۔
