نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر 10 لاکھ کیوسک تک سیلابی ریلے بڑھنے کا خدشہ ہے۔۔ دریائے جہلم بھی تریمُو پر چناب سے ملتا ہے، جو 8,000 سے 10,000 کیوسک اضافی پانی شامل کرے گا۔
قادرآباد پر آج بلند ترین بہاؤ کے بعد سیلابی ریلہ اگلے 2-3 دنوں میں جھنگ اور ترمُو تک پہنچے گا۔۔۔
این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ نشیبی علاقوں اور دریائی بندوں سے شہریوں کے انخلا کا حکم دیدیا گیا ہے۔۔ پاک فوج اور سول ادارے اونچے درجے کے سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلے سے جھنگ، اٹھارہ ہزاری، احمد پور سیال، گڑھ مہاراجہ، باغ، کوٹ شاکر میں پانی آبادیوں تک آ سکتا ہے۔۔
ملتان ، مظفرگڑھ پل کے قریب چناب کا سیلابی میدان کا مغربی کنارہ جس میں روہیلن والا، شہر سلطان، بصیرہ، مرادآباد، رنگ پور متاثر ہو سکتے ہیں۔۔ جنوبی ملتان میں جلال پور پیر والا، شیر شاہ، بستی ملوک (جنوبی کنارہ) کے علاقے متاثر ہوں گے۔۔
پنجند کے قریب اچ شریف، ہیڈ راجکان، خیرپور تمیمی والی، احمد پور ایسٹ کی یونین کونسلز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔۔ اسکے علاوہ چوک اعظم اور تونسہ کی ممکنہ طور یونین کونسلز کہروڑ پکّا، کوٹ سلطان، جمن شاہ متاثر ہو سکتی ہیں۔۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں اور ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ ممکنہ خطرے سے دو چار علاقوں کے مکین انحلا کی تیاری رکھیں۔۔ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں
ایمرجنسی کی صورت میں ہنگامی کٹ جیسا کہ ادویات ، خشک خوراک، پانی، ٹارچ تیار رکھیں۔۔
