عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوربھاری ٹیکسزعوام کی جیب پربوجھ بن گیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 37 فیصد اور ڈیزل پرفی لیٹر 31 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر 134 روپے 60 پیسے فی لیٹر ٹیکسز عائد ہیں، پیٹرول پر فی لیٹر 80 روپے پیٹرولیم لیوی 5 روپے کاربن لیوی عائد ہے، پیٹرول کی اصل قیمت 229 روپے 75 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول پر 21 روپے 15 پیسے کسٹم ڈیوٹی تقریبا 3 روپے پریمیم شامل ہے، پیٹرول پر 7روپے 60 پیسے فریٹ مارجن، 7 روپے87 پیسے کمپنیز کا منافع شامل ہے، پیٹرول پر 9 روپے 98 پیسے ڈیلر مارجن شامل ہے۔
ڈیزل پر بھی فی لیٹر 31 فیصد ٹیکسز شامل ہیں ، ڈیزل پر فی لیٹر ٹیکسز 118 روپے 55 پیسے شامل ہیں۔ ڈیزل کی اصل قیمت 267 روپے 40 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔
ڈیزل پر فی لیٹر 80 روپے پیٹرولیم لیوی 5 روپے کاربن لیوی، 15 روپے68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، ایک روپیہ پریمیم، 4 روپے2 پیسے فریٹ مارجن جبکہ 7 روپے 87 پیسے تیل کمپنیوں کا منافع 9 روپے 98 پیسے ڈیلر مارجن عائد ہے۔
