سیالکوٹ میں تمام تعلیمی ادارے یکم سے 5 ستمبر تک بند رہیں گے

سیالکوٹ : ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیالکوٹ میں سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے یکم سے 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں ابھی بھی کئی تعلیمی ادارے سیلاب سے متاثر ہیں، صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب چنیوٹ میں سیلابی ریلے نے محکمہ تعلیم اور صحت کے ڈھانچے کو بھی متاثر کیا ہے ، ضلع بھر کے 88 اسکول سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسکولوں اور اسپتالوں کی فوری بحالی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق لاہور میں تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے تاہم سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود 45 اسکولز بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ان 45 اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33سرکاری، 12 نجی اسکولز بند رہیں گے۔ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ بند رہے گا، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی، سگیاں کے اسکولز بند رہیں گے، تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد، پری محل شاہدرہ کے اسکول بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ ،شاہ پور کانجراں ،بند روڈ اور گاو شالا کے سرکاری اسکولز بند رہیں گے، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ، موہلنوال، ملتان روڈ، مانوال کے اسکولز بند رہیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے