اسحاق ڈار کی بیلاروسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت، دفاع اور علاقائی امن پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزنکوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بیلاروس کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا، جو 11 اور 12 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر اعلیٰ سطح کے دوطرفہ روابط اور وفود کے تبادلوں کو مزید جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، دفاعی، زرعی، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ جامع تعاون کے روڈ میپ پر مؤثر عمل درآمد کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے