آزاد کشمر میں موسلادھار بارشوں سے آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے سیلاب کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آزاد کشمیر میں بڑے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔۔ آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں خصوصاً وادی نیلم، مظفرآباد، باغ،شردھا حویلی اور کوٹلی میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے شدید بارشوں سے شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔۔نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائشی الرٹ رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں میں اچانک بہاؤ میں اضافی متوقع ہے۔۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے حفاظتی اقدامات کرنے اور نشیبی و خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہی ہے۔ تمام متعلقہ ادارے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری رکھیں۔۔

عوام اور سیاحوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر پر جانے سے روکیں۔۔ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے