قصور کے نواحی علاقے ڈھنگ شاہ میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ صہیب اور 60 سالہ نذیر شامل ہیں۔ حادثے میں ملبے تلے دب کر 55 سالہ نذیراں بی بی، 40 سالہ فروا اور 3 سالہ پرویز شدید زخمی ہوئے،ریسکیو اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالا اور فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
لاہور کےعلاقے گڑھی شاہو ریلوےکالونی میں چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے،واقعے میں 2 زخمیوں کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،بیدیاں روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
