معرکہ حق میں کامیابی کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز کردیا۔ بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار جبکہ پاکستان کے دوستوں میں اضافہ ہوا۔۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی۔۔۔پاکستان کے عالمی تشخص اور وقار میں نمایاں اضافہ ۔۔۔امریکا، چین، سعودی عرب، ایران اور ترکی کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوئے۔۔بین الاقوامی میڈیا بھی فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف ہے۔
معرکہ حق کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے دوستوں میں اضافہ ہوا،، پاکستان امریکا، چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات قائم کرنے میں بھی کامیاب رہا۔واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دیا جبکہ امریکا نے انہیں اسٹریٹجک ثالث تسلیم کیا ۔امریکہ کی جانب سے بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینابھی ان کی کامیاب سفارتکاری کا کارنامہ ہے۔ چین نے بھی پاک فوج کو قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی کا مضبوط محافظ قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کیساتھ ملاقات کو اپنے لیے اعزاز جبکہ واشنگٹن پوسٹ نے دورہ امریکہ کو دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا ۔ اہم بات یہ ہے کامیاب سفارتکاری کے بعد اب بڑی عالمی طاقتیں خطے میں پاکستان کا کردار نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر تسلیم کر چکی ہیں۔۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.