جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ اور کپتان کی مشاورت سے ٹیسٹ اسکواڈ فائنل کرلیا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئےسلیکشن کمیٹی،ہیڈکوچ اور کپتان کی مشاورت ہوئی، ایشیاکپ میں ناقص فارم کے باعث صائم ایوب کی چھٹی کا امکان ہے،قومی ٹیسٹ اسکواڈمیں محمد نواز اورامام الحق کوشامل کرنےکا امکان ہے،اس کےعلاوہ نسیم شاہ کوٹیسٹ اسکواڈکا حصہ نہ بنائے جانےکا امکان ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف ممکنہ اسکواڈ میں شان مسعود،امام الحق،عبداللہ شفیق،سعود شکیل،بابراعظم ،محمد رضوان،سلمان علی آغا،محمد نواز، فیصل اکرم، نعمان علی شامل ہیں،جبکہ ساجد خان،شاہین شاہ آفریدی،محمد علی کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ اپروول کے لئےبھیجا جاچکا ہے،جس کا اعلان دو روزمیں متوقع ہے،قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ 29 ستمبر سے لگایا جائے گا۔