لاہور : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے فائنل سمیت آٹھ میچز ری شیڈول کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے اور باقی میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا آغاز وہیں سے ہو رہا ہے جہاں ختم ہوا تھا، پی ایس ایل کی تمام 6 ٹیمیں بلا خوف ایکشن میں دکھائی دیں گی، آئیں ملکر کرکٹ انجوائے کریں اور اس کے جنون میں کھو جائیں‘۔
چیئرمین پی سی بی نے لکھا کہ ’17مئی سے شروع ہونیوالے 8 سنسنی خیز میچز کیلئےتیار ہو جائیں، پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا،تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات ہیں، پی ایس ایل کی تمام 6 ٹیمیں بلا خوف ایکشن میں دکھائی دی