کرک کے تھانہ شاہ سلیم درشہ خیل میں ہلاک دہشت گردوں میں ایک کی شناخت بنگلہ دیشی شہری کے طور پر ہوئی۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ، کرنسی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ پہلے بھی تین بنگلادیشی مارے جاچکے، یہ افراد تبلیغ کےلئے افغانستان گئے تھے جہاں شدت پسند نیٹ ورک کا حصہ بنے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزکرک میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔
کرک میں تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن فتنہ الخوارج کے ملا نزیرگروپ کے خوارجین کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پرکیا گیا،جس میں پاک آرمی، اسپیشل سروسزگروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔