محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا طوفانی سسٹم اب بحیرہ عرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سسٹم زیریں سندھ اورکراچی سمیت ساحلی علاقوں پراثر انداز ہوگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سسٹم کے باعث اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ 29 اور 30 ستمبر کو تھرپارکر،عمرکوٹ، بدین، سجاول اورسانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجےکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی شدید گرمی کےبعد 30 ستمبر کو دوپہر یا شام میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر، منگل اور بدھ کو بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔