ویتنام میں سمندری طوفان بوالوئی سے خطرہ کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ویتنام میں طوفان کےخطرے کے پیش نظر 4ایئرپورٹس بند،کئی پروازیں معطل کردی گئیں،حکام نے ڈھائی لاکھ افراد کے انخلا کے احکامات جاری کردیئے۔
حکام کی جانب سے 15ہزار سےزائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا،سمندری طوفان بوالوئی فلپائن میں 12افراد کی جان لے چکا ہے۔