پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی روک تھام کیلئے عوام کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق عوام ریاست مخالف مواد بلاکنگ کے لیے پی ٹی اے کو رپورٹ کریں، پیکا ایکٹ کے تحت پاکستان کے دفاع،سالمیت، تحفظ کیخلاف آن لائن مواد شیئرکرنا غیرقانونی اور قابل سزا جرم ہے۔
بیان کے مطابق عوام ملکی دفاع اور سالمیت کے خلاف مواد این سی سی آئی اے کو رپورٹ کریں، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ریاست مخالف مواد نظر آئے تو اسے متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو رپورٹ کریں۔