اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کےتجارتی حجم کا ساڑھے چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کےتجارتی حجم کا ساڑھے چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں 3 ارب آٹھ کروڑشیئرزکی ایک دن میں تجارت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا ،  دوران ٹریڈنگ ایک ہزار 178 پوائنٹس کی تیزی اور ایک ہزار 425 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی  ،  کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک ہزار 241 پوائنٹس کمی کےبعد ایک لاکھ 63 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں تین ارب 8 کروڑ شیئرز کی ایک دن میں تجارت کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ، اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار کے الیکٹرک کے حصص میں ایک ارب شیئر کی ٹریڈنگ دیکھی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے