27ویں آئینی ترامیم کے مجوزہ مسودوں میں کیا ہے؟ بلاول بھٹو نے تفصیلات بتادیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے صدر مملکت اور مجھ سے حالیہ ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالت، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججز تبادلے کا اختیار شامل ہے۔ این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے شامل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات بھی وفاق کو واپس کرنے کی تجویز ہے، الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے۔

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو طلب کرلیا ہے، صدرمملکت کے دوحہ سے واپسی پر اجلاس میں پارٹی پالیسی کا فیصلہ ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے