جنوبی افریقہ کی شاندار کامیابی: پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
فیصل آباد — جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
مہمان ٹیم نے 270 رنز کا ہدف صرف 40.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی فتح میں وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے ناقابل شکست 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مرکزی کردار ادا کیا۔
ان کے ساتھ ٹونی ڈی زورزی نے 76 رنز اور پریٹوریس نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
ڈی کاک کی اننگز میں شاندار اسٹروکس اور جارحانہ بیٹنگ نے پاکستانی باؤلرز کو بے بس کر دیا، جبکہ جنوبی افریقہ نے پوری حکمت عملی کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔
-
کپتان سلمان آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز بنائے۔
-
صائم ایوب نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
-
محمد نواز نے نچلے نمبروں پر کھیلتے ہوئے 59 رنز جوڑ کر ٹیم کو قابل دفاع ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
دیگر بلے بازوں میں فہیم اشرف 28، محمد وسیم 12، بابراعظم 11، محمد رضوان 4 اور فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
ین میچوں کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہو چکی ہے۔
فیصلہ کن تیسرا ون ڈے چند روز بعد کھیلا جائے گا، جو سیریز کے فاتح کا تعین کرے گا۔