پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان چیمپئنز کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے تیسرے سیزن میں شرکت سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی گزشتہ سال کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ بورڈ نے پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان چیمپئنز آج بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول میچ میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تقریباً ایک ہفتہ قبل ٹیم کو این او سی جاری نہ کرنے سے آگاہ کردیا تھا۔پاکستان چیمپئنز کے تمام کھلاڑی اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ تاہم این او سی نہ ملنے کے باعث ٹیم ڈبلیو سی ایل کے تیسرے سیزن میں شرکت نہیں کرے گی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھی پاکستان چیمپئنز کی شرکت کا معاملہ تنازع کا شکار ہوا تھا۔ اس وقت بھارت نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ڈبلیو سی ایل کے تیسرے سیزن کے لیے این او سی جاری نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس معاملے پر اپنے گزشتہ سال کے مؤقف کو برقرار رکھا ہے۔ تاہم بورڈ کی جانب سے اس فیصلے پر باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔
