اسلام آباد – پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 14ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ کل (8 نومبر) سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوگی۔
پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کی بوائز اور گرلز ٹیمیں شرکت کریں گی۔
چیمپئن شپ 11 نومبر تک جاری رہے گی۔ ایونٹ کے اختتام پر کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
