پاکستانی حجاج رواں برس قربانی پر ساڑھے 9 ارب روپے سے زائد خرچ کریں گے

رواں برس پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں ساڑھے نو ارب روپے سے زائد کے اخراجات کریں گے۔ سرکاری اور نجی اسکیموں کے تحت حج پر جانے والے ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس عازمین مجموعی طور پر بارہ کروڑ نوے لاکھ ریال سے زائد رقم سے قربانی کے جانور خریدں گے۔

رواں سال فی حاجی ایک جانور کی قربانی کے اخراجات سات سو بیس ریال طے پائے ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً چون ہزار روپے بنتے ہیں۔ پاکستان سے سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے ایک لاکھ انیس ہزار دو سو دس عازمین کی قربانی پر چھ ارب تینتالیس کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔ اسی طرح پرائیویٹ حج اسکیم کے ساٹھ ہزار عازمین تین ارب چوبیس کروڑ روپے کی قربانی ادا کریں گے۔ ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کے مجموعی حج پیکج میں قربانی کا حصہ تقریباً پانچ فیصد بنتا ہے۔ سعودی ریال میں یہ مجموعی رقم بارہ کروڑ نوے لاکھ اکتیس ہزار بنتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے