استنبول – ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور 36 دیگر افراد کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے جمعہ کو کہا کہ وارنٹ گرفتاری میں شامل افراد میں اسرائیل کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، جن میں:
-
بنیامین نیتن یاہو
-
اسرائیل کاٹز
-
ایال ضمیر
-
ڈیوڈ سار سلاما
یہ وارنٹ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے الزام پر جاری کیے گئے ہیں۔

