ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

0

ہانگ کانگ – ہانگ کانگ سپر سکسز کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ باب سیمسن نے 26 اور کونین گام نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں پاکستان نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عبدالصمد نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 50 رنز بنائے جن میں 8 شاندار چھکے شامل تھے، جبکہ خواجہ نافع نے 36 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپر سکسز مرحلے میں عباس آفریدی نے ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.