لاہور میں داتا دربار توسیعی منصوبے کے تحت 30سال سے قائم پرندہ مارکیٹ گرا دی گئی

0

لاہور میں داتا دربار توسیعی منصوبے کے تحت 30 سال سے قائم پرندہ مارکیٹ بھی گرا دی گئی۔

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں محکمہ اوقاف کی زمین پر30سال سے پرندہ مارکیٹ قائم تھی جسے  2 دن پہلے رات کے وقت داتا دربار توسیعی منصوبےکےتحت کیےگئے آپریشن میں گرا دی گئی۔

دکانداروں کے مطابق ایل ڈی اےاور ٹیپا نے بغیر کسی نوٹس کےاچانک آپریشن کیا جس سے ان کےکئی قیمتی پرندےاور جانور بھی ملبے تلےآ کر مر گئے۔

جانوروں سے پیار کرنے والے افراد سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر پریشان ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ دکانداروں کو پرندے نکالنےکا وقت تو دینا چاہیے تھا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے سامنے سے گندگی اور تجاوزات کے خاتمہ کا آپریشن جاری ہے تاہم اس دوران کسی پرندےیا جانور کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ترجمان ایل ڈی اے نےبھی کہاکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بےبنیاد اور من گھڑت ہیں، ٹیموں نے 16 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی تاہم آپریشن سے قبل ایل ڈی اے اور ٹیپاکی ٹیموں نے دکانداروں سے مل کران کا سامان، پرندے اور جانور بحفاظت منتقل کر دیے تھے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.