وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک

0

باکو: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے  ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائیجان کے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی اور اس دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مشترکہ خواہش کا اظہار  کیا۔

ملاقات میں ترکیے کے ایک وزارتی وفد کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاک ترکیے دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.