ریاض – سعودی فلم کمیشن نے ریاض میں ’’انٹرنیشنل فلم تنقیدی کانفرنس‘‘ کے آخری سیشن کی میزبانی کی، جس میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ممتاز ناقدین، فلم ساز اور اکیڈمکس شریک ہوئے۔
کانفرنس کا یہ تیسرا اور اختتامی فورم تھا، جس میں خاص طور پر سینما اور جگہ کے تعلقات پر توجہ دی گئی۔ اس سے قبل یہ فورمز عسیر اور قطیف میں منعقد ہو چکے ہیں۔
تین روزہ ثقافتی پروگرام میں ڈائیلاگ سیشنز، پریزنٹیشنز، ماسٹر کلاسز اور فلم سکریننگز شامل تھیں۔ اس میں دنیا بھر سے 30 سے زیادہ سپیکرز اور فلم ایکسپرٹ شریک ہوئے، جو سینما میں جگہ کی موجودگی کو ویژول اور کلچر سپیس کے طور پر دریافت کرنے اور اس کے ذریعے شناخت، یادداشت اور سماجی تبدیلیوں کی عکاسی پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔
کانفرنس کے جنرل سپروائزر مشاری الخیاط نے کہا، "ایک مستحکم قومی فلم انڈسٹری تنقید کے بغیر نامکمل ہے، کیونکہ تنقید منظر کے پیچھے کے عوامل کا جائزہ لیتی ہے اور تصویری مفہوم کے معنی واضح کرتی ہے۔”
یاد رہے کہ کانفرنس کے گزشتہ ایڈیشن میں 10 ہزار افراد شریک ہوئے تھے اور 30 ممالک سے 42 مقررین نے خطاب کیا تھا۔

