آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت کے پانچ شہر میزبان مقرر، افتتاحی اور فائنل میچ احمد آباد میں ہوں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول 25 نومبر کو جاری ہوگا، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

دبئی — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت کے پانچ شہروں کو میزبان کے طور پر فائنل کر لیا ہے۔ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ کے ساتھ فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔
اسی طرح ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اگر روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو اس کی میزبانی کولمبو (سری لنکا) کو دی جائے گی۔

بھارت میں میچز کے لیے درج ذیل پانچ شہروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے:

  • ممبئی

  • دہلی

  • کولکتہ

  • احمد آباد

  • چنئی

جبکہ سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک مقام کو منتخب کیا جائے گا۔

بھارتی ٹیم اس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شریک ہوگی۔ بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی جیتی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے