ویسٹ انڈیز کے ریون کنگ تین ملکی ٹی 20 سیریز کے میچ ریفری مقرر

0

راولپنڈی – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر ریون کنگ کو پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کے دوران امپائرنگ کے فرائض احسن رضا، فیصل آفریدی، راشد ریاض، طارق رشید اور عاصف یعقوب انجام دیں گے، جبکہ ایونٹ کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین ملکی ٹی 20 سیریز کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ عالمی ایونٹ سے قبل بہترین کارکردگی کے ساتھ میدان میں اتریں۔

پی سی بی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سیریز شائقینِ کرکٹ کو اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.