آئی سی سی نے اکتوبر کے بہترین کرکٹر کا اعلان کر دیا
دبئی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے مہینے کے بہترین مینز کرکٹر کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقہ کے سینورن متھوسامی کو شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان کے نعمان علی اور افغانستان کے راشد خان بھی اکتوبر کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔
متھوسامی نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔