امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں

0

واشنگٹن – امریکی محکمۂ خزانہ نے ایران کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور ڈرون خریداری نیٹ ورکس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمۂ خزانہ کے بیان کے مطابق، ایران کی اس غیر قانونی سرگرمی میں متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ، بھارت، جرمنی اور یوکرین کے 32 افراد اور ادارے بھی ملوث ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنے مالیاتی نظام کو ہتھیاروں کی خریداری اور دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرتا ہے، جس کے باعث یہ نیٹ ورکس امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔

محکمۂ خزانہ نے واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی جاری ہے، تاکہ اس کے جوہری خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایران پر اقوامِ متحدہ کی عائد کردہ پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.