کوئٹہ؛بلدیاتی انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی آج سے17 نومبر تک وصول اور جمع کراسکیں گے

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کاعمل شروع ہوگیا،امیدوار کاغذات نامزدگی آج سے17 نومبر تک وصول اور جمع کرا سکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق ریٹرننگ آفیسرز 18 نومبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کریں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19سے 24 نومبر تک ہوگی،ریٹرننگ آفیسرز کےفیصلوں کیخلاف اپیلیں 28 نومبرکو دائر کی جائیں گی،الیکشن ٹربیونل اپیلوں کے فیصلے 3 دسمبر سے سنائے گا۔

4 دسمبرکو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی،5دسمبرکو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں، امیدواروں کو 6 دسمبر کوانتخابی نشان الاٹ کئےجائیں گے،28دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے