اسلام آباد دھماکا،خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی،سہولتکار بھی گرفتار

اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔ تعلق افغانستان سے نکلا۔ سہولت کاری کرنے والے باجوڑ کے رہائشی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ دھماکا کرنے والے حملہ آور کا تعلق افغانستان سے نکلا، خودکش حملہ آور کے سہولت کار کا تعلق باجوڑ سے ہے، آج صبح گرفتار افراد کی نشاندہی پر سہولت کار کو پکڑا گیا، سہولت کار کی نشاندہی سرچ آپریشن کے دوران ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 5 مشکوک افرادکو حراست میں لے لیا گیا، پانچوں افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیاگیا۔ تعین کیا جارہاہے کہ کس سہولتکار نے حملہ آور کو کیا مددفراہم کی، زیرحراست افرادسے الگ الگ مقامات پر تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے، حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ حملے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل کررہے تھے، حملے کی منصوبہ بندی خارجی  زاہد نے کی، خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری جیش الہند کے نام سے قبول کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے