سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے : ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے واشنگٹن دورے کے موقع پر امریکا سعودی عرب کو جدید ترین F-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے پر آمادہ ہے، جو دفاعی تعاون میں ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، جبکہ ایف-35 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت بھی ان کی آئندہ ملاقات کا اہم موضوع ہو گی۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ان کی آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ صرف ایک ملاقات نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ہونے والی بات چیت میں ابراہیمی معاہدے بھی اہم ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں امن کے لیے مزید عرب ممالک کو معاہدے کا حصہ بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

صحافیوں نے جب ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ
’’سعودی عرب بہت سے طیارے خریدنا چاہتا ہے۔ ہم بہترین طیارے بناتے ہیں، بہترین میزائل بناتے ہیں۔ آپ نے دیکھا کہ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو کیسے ختم کیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا ارادہ ہے کہ وہ بڑی تعداد میں جدید لڑاکا طیارے خریدے، اور یہ معاملہ بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا حصہ ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے