آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بابر اعظم پر جرمانہ عائد کر دیا۔

0

دبئی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق بابر اعظم پر لیول ون کی خلاف ورزی کے تحت میچ فیس کا 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں بیٹ اسٹمپس پر مارا، جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔ یہ شق بطورِ کھلاڑی نامناسب ردِعمل اور امپائرز یا میچ کے ماحول پر منفی اثر ڈالنے سے متعلق ہے۔

میچ ریفری نے بابر اعظم کے اعتراف اور معذرت کے بعد چارج شیٹ کو حتمی شکل دی، جبکہ چونکہ یہ لیول ون خلاف ورزی ہے اس لیے اس پر باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کسی کھلاڑی کے ڈی میرٹ پوائنٹس بڑھتے جائیں تو مستقبل میں میچ بین جیسی بڑی پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.