ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

0

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بدھ کے روز قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلباء نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔

خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک کی داخلی صورتحال، قومی دفاع اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی مس انفارمیشن، پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔

وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مؤثر اندازِ بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت سے متعلق ان کا دوٹوک مؤقف—”دنیا ہمارے جواب کو دیکھے گی”—بعد ازاں عملی طور پر ثابت ہوا۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے نہ صرف بھارت اور اس کی فوج، بلکہ اس کی جدید ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔

نشست میں شریک طلباء و اساتذہ نے گفتگو کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات نے کئی غلط فہمیوں کو دور کر دیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل سے آئے نوجوانوں نے ایک مؤثر، بامقصد اور سیکھنے سے بھرپور سیشن میں حصہ لیا۔

اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ "ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں، سب سے پہلے پاکستانی ہیں”، اور یہ کہ پاک فوج ہمارے ہی میں سے ہے۔ طلباء نے کہا کہ وہ mis-information سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مدلل جوابات سے خاص طور پر متاثر ہوئے۔

طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.