نائجیریا میں کیتھولک اسکول پر حملہ، 50 سے زائد طالبات اغوا، آپریشن جاری

0

نائجر: نائجیریا کی ریاست نائجر میں مسلح افراد نے ایک کیتھولک اسکول پر حملہ کرتے ہوئے 50 سے زائد طالبات کو اغوا کر لیا۔ مقامی حکام کے مطابق واقعہ سینٹ میری اسکول میں پیش آیا، اور حکام اس وقت اغوا شدہ بچیوں کی درست تعداد کے تعین کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ بچیوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیر کے روز بھی 25 طالبات کو ایک اور اسکول سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد خطے میں والدین اور تعلیمی اداروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ نائجیریا کے مختلف علاقوں میں اسکولوں پر حملوں اور اغوا کی وارداتوں میں حالیہ مہینوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.