امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں فوجی تعیناتی سے روک دیا
امریکی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی سے روک دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ صدر کسی بھی وجہ سے فوج کی تعیناتی کے اختیارات یکطرفہ طور پر استعمال نہیں کر سکتے۔
عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو یہ حکم دیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے 21 دن کے اندر کارروائی کرے، جس کے بعد یہ حکم نافذ العمل ہوگا۔
عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ حکومت کے اس انتظامی حکم کو معطل کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، اور عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔