دبئی: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے واقعے پر بھارتی عوام نے شدید غصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عوام نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل امر پریت سنگھ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ فضائیہ کے سربراہ کے فلمی انداز کے بیانات کا یہی نتیجہ سامنے آیا ہے۔
عوام نے یہ بھی کہا کہ تیجس طیارے کی تباہی پوری دنیا کے سامنے بھارت کی توہین ہے اور جنگ میں پاکستان کی کامیابی سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ کے بعد بھارتی وزیراعظم کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے حادثے کا الزام امریکی کمپنیوں اور حکومت پر عائد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی کمپنی نے دفاعی ساز و سامان فراہم کرنے میں تاخیر کی، جس کی وجہ سے طیارے کے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
