معین علی اور فاف ڈوپلیسی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل جوائن کرلی
انگلش آل راؤنڈر معین علی اور جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے رواں سیزن میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
معین علی نے پی ایس ایل میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگ میں ورلڈ کلاس ٹیلنٹ شامل ہے، جس کے باعث یہ ایک منفرد اور اعلیٰ معیار کی ٹورنامنٹ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ یادگار رہتا ہے اور وہ اس بار بھی بھرپور کارکردگی دکھانے کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب فاف ڈوپلیسی نے بھی آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جس سے لیگ میں بین الاقوامی اسٹارز کی موجودگی مزید مضبوط ہوگی۔