لبنان اور اسرائیل کے سویلین نمائندوں کی دہائیوں بعد پہلی براہِ راست ملاقات

0

لبنانی اور اسرائیلی سویلین نمائندوں نے دہائیوں میں پہلی مرتبہ براہِ راست بات چیت کی ہے۔ یہ ملاقات حزب اللہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایک سال پرانی جنگ بندی کی نگرانی کے طریقہ کار کا حصہ ہے۔ مذاکرات سے واقف ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ بات چیت اسرائیل کی سرحد کے قریب لبنانی شہر نقورہ میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے ہیڈ کوارٹر میں ہو رہی ہے۔

مذاکرات میں لبنان کے لیے امریکہ کی خصوصی نمائندہ مورگن اورٹاگس بھی شریک ہیں۔ لبنان کی نمائندگی امریکہ میں سابق سفیر سائمن کرم کر رہے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے قومی سلامتی کونسل کے یوری ریسنک کو بھیجا گیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کی تھی کہ وہ حکومتی اور اقتصادی حکام سے ملاقات کے لیے ایک نمائندہ لبنان بھیجیں گے، اور اس اقدام کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان تعلقات اور اقتصادی تعاون کی بنیاد رکھنے کی ابتدائی کوشش قرار دیا تھا۔

لبنان نے امریکہ کی درخواست پر فوجی شخصیت کے بجائے سویلین نمائندہ بھیجنے پر اتفاق کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے نیتن یاہو پر بھی یہی دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ سویلین نمائندہ بھیج کر اس عمل کا حصہ بنیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.