ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی شاندار جیت، شارجہ واریئرز کو 39 رنز سے شکست

0

انٹرنیشنل ٹی20 لیگ کے اہم میچ میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی سمیٹی۔ مقابلہ شارجہ میں کھیلا گیا اور جیو سوپر نے اسے براہِ راست نشر کیا۔

ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چھکوں کی بدولت 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شارجہ واریئرز کی جانب سے عادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں شارجہ واریئرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 194 رنز تک محدود رہی۔ ٹم ڈیوڈ 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ ابوظبی کی بولنگ میں آندرے رسل، جارج گارٹن اور اولے اسٹون نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے دوران شاندار بیٹنگ اور مؤثر بولنگ نے ابوظبی کو واضح برتری دلائی، جس کے نتیجے میں انہیں 39 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.