امریکہ میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں تبدیل
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (USIP) کا نام اب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے اعزاز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان جمہوریہ کانگو اور روانڈا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔
محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا: "آج صبح، محکمہ خارجہ نے ہماری قوم کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیل میکر کی عکاسی کے لیے سابق انسٹی ٹیوٹ آف پیس کا نام تبدیل کر دیا۔ ڈونلڈ جے ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خوش آمدید۔ بہترین ابھی آنا باقی ہے۔” پوسٹ میں USIP کی عمارت کی تصویر بھی شامل کی گئی، جس میں دیوار پر ٹرمپ کا پورا نام کندہ ہے۔
فروری میں، سابق صدر ٹرمپ نے USIP کو ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، اس دوران تنظیم کے صدر کو ان کے دفتر سے ہٹا دیا گیا اور واشنگٹن میں قائم عملے کو برطرف کر دیا گیا۔
USIP 1984 میں سابق صدر رونالڈ ریگن کے دور میں قائم کی گئی تھی اور یہ کانگریس کی مالی امداد سے چلنے والی ایک آزاد غیر منافع بخش تنظیم ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی تنازعات کو روکنا اور حل کرنا ہے۔
جمعرات کو، ٹرمپ نے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس شیسیکیڈی اور روانڈا کے صدر پال کاگامے کے درمیان امن معاہدے پر دستخط بھی کیے، جس کے دوران ٹرمپ نے اپنے آپ کو عالمی سطح پر ایک "امن ساز” کے طور پر پیش کیا اور اپنے امن کے نوبل انعام کے عزم کا بھی اظہار کیا۔