پرولیگ ہاکی: پاکستانی ٹیم ارجنٹائن پہنچ گئی، پہلا چیلنج 10 دسمبر کو ہالینڈ سے ہوگا

0

بیونس آئرس — پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لیے ارجنٹائن پہنچ گئی ہے جہاں گرین شرٹس 9 سے 14 دسمبر تک میدان میں اتریں گے۔ اس مرحلے میں قومی ٹیم کو دو مضبوط حریفوں کا سامنا کرنا ہوگا، شیڈول کے مطابق پاکستان ارجنٹائن اور ہالینڈ کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گا۔

پاکستان کا پہلا امتحان 10 دسمبر کو روایتی طور پر سخت حریف سمجھے جانے والے ہالینڈ کے خلاف ہوگا، جسے پرو لیگ میں ٹیم کے لیے ایک اہم آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے اور تمام کھلاڑیوں کا فوکس صرف پرو لیگ پر ہے۔ عماد بٹ کے مطابق ایسے ایونٹس نہ صرف کھلاڑیوں کا مورال بلند کرتے ہیں بلکہ انہیں عالمی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ہدف صرف شرکت نہیں بلکہ اگلے مرحلے کی کوالیفکیشن ہے، خامیوں پر بھرپور محنت کی گئی ہے اور ٹیم بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.