ریاض — سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع میں شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، مختلف مقامات پر عمارتوں کی چھتیں گر گئیں جبکہ ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی۔
تیز بارش کے سبب خشک و صحرائی علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ کئی نشیبی مقامات زیرآب آگئے۔
گزشتہ روز مدینہ منورہ و گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارانِ رحمت سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ مسجد نبوی ﷺ اور گنبدِ خضریٰؐ پر برسنے والی بارش کے دلکش اور روح پرور مناظر نے زائرین کو مسحور کر دیا۔
زائرین نے بارش برسنے پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور کئی افراد نے مناظر کو کیمرے میں بھی محفوظ کیا۔
حکام نے مدینہ منورہ آنے والے زائرین اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم سرد ہونے اور بارش کے خطرات کے پیش نظر
✔ گرم لباس ساتھ رکھیں
✔ نشيبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں
✔ فالتو سفر محدود رکھیں
