پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

0

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث موٹروے اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بند ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر بھی گزشتہ رات سے ٹریفک معطل ہے۔

موٹروےایم 1 پشاور سے رشکئی تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی آلودگی میں شدت آگئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے بہاولپور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 687، فیصل آباد میں 488، پشاور میں 450، گوجرانوالہ میں 293 اور لاہور میں 191ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.