سڈنی فائرنگ واقعہ: جان پر کھیل کر حملہ آور کو قابو کرنے والا مسلمان احمد ال احمد قومی ہیرو بن گیا

سڈنی فائرنگ واقعہ: جان پر کھیل کر حملہ آور کو قابو کرنے والا مسلمان احمد ال احمد قومی ہیرو بن گیا

سڈنی — آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ہولناک واقعے کے دوران غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والا مسلمان شہری احمد ال احمد قومی ہیرو بن کر سامنے آ گیا۔ احمد ال احمد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسلح حملہ آور کو قابو کیا اور اس کا اسلحہ چھین کر درجنوں قیمتی جانیں بچا لیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے دوران جب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تو موقع پر موجود 43 سالہ احمد ال احمد نے غیر معمولی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور پر جھپٹ پڑے۔ انہوں نے حملہ آور کو زمین پر گرا کر اس کا ہتھیار چھین لیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا اور مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

احمد ال احمد پیشے کے اعتبار سے پھل فروش ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔ حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران انہیں بازو پر دو گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق احمد ال احمد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور آسٹریلوی عوامی حلقوں میں احمد ال احمد کی بہادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ شہریوں، سماجی رہنماؤں اور مختلف تنظیموں نے ان کے اقدام کو انسانیت، جرات اور شہری ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک بڑے سانحے کو ٹالنے کا سبب بنا بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کی بھی ایک روشن مثال کے طور پر سامنے آیا، جس نے ثابت کیا کہ مشکل وقت میں انسانیت اور بہادری ہر شناخت سے بالاتر ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے