اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیاہے ۔
پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 380 روپے 24 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔
ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
