انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کا جی ایچ کیو کا دورہ ،پاکستانی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا

انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو  کا دورہ کیا اور پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا  جبکہ  علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا ۔

جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ فیلڈ مارشل نے دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ  کیا ۔ دونوں عسکری قائدین نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ پیشہ وارانہ تربیت،دفاعی اشتراک اور مشترکہ مشقوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے